جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جوہر ٹائون دھماکہ حافظ سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا اہل علاقہ نے مختلف خدشات کا اظہار کردیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں آج ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا، ذرائع کے مطابق جس جگہ پر دھماکہ ہوا وہ کالعدم جماعت الدعوةکے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہے تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ایک شہری نے تصدیق

کی ہے کہ دھماکہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہوا ہے،انہیں گھر میں نظر بند کیا گیا ہے،حافظ سعید کے گھر کے باہر سکیورٹی موجود ہوتی ہے اور اسی کے سامنے آج دھماکہ ہوا ہے۔حافظ سعید کی سیکورٹی کے لیے ایک گاڑی ہر وقت موجود رہتی ہے جبکہ پولیس بھی ہر وقت ان کی رہائش گاہ کے قریب ہوتی ہے۔ایک اورشہری کے مطابق گھروں میں لوہے کے ٹکڑے بھی گرے ہیں،علاقے سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی  نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا میں اسی وقت پہنچ گیا تھا،پولیس کے مطابق ہمارے دو لوگ بھی شہید ہو گئے ہیں،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تو ادارے ہی بتائیں گے تاہم مجھے یہ گیس سلنڈر دھماکہ نہیں لگ رہا کیونکہ دھماکے سے پانچ سے چھ گھر تباہ ہوئے ہیں۔جب رکن صوبائی اسمبلی سے علاقے میں حافظ سعید کی رہائش گاہ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا میرا نہیں خیال وہ ادھر رہتے ہیں۔ان کا گھر کسی دوسرے علاقے میں ہے ،

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے،وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…