اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی پی 114 سے مقامی راہنما مسعود الرحمن عباسی کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے استعمال کی گئی نازیبا زبان پر چیف جسٹس کی طرف لئے گئے
از خود نوٹس پر سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود سے استفسار کیا کہ کیا اپ نے مسعود الرحمن عباسی کی تقریر سنی جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ تقریر بابت سنا ضرور ہے مگر ویڈیو نہیں دیکھی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ کہ مجوزہ تقریر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔مسعود الرحمن عباسی نے اپنی تقریر میں انتہائی تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔ پبلک میٹنگ خطاب میں چیف جسٹس کا نام لیکر للکارنا معزز عدالت اور عدلیہ کی توہین ہے۔ عدالت نے مسعود الرحمن عباسی ، پیمرا ، اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئی جی سندھ کو مسعود الرحمن عباسی کو نوٹس کی ترسیل کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 28جون تک ملتوی کر دی ۔