اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بے حیائی اور لڑکیوں کا استحصال ٹک ٹاکر گرل کو 10 سال قید ،13ہزار ڈالرکی سزا

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے فحاشی پھیلانے، انسانی سمگلنگ اور لڑکیوں کا استحصال کرنے کے مختلف الزامات کے تحت ٹک ٹاکر لڑکی کو 10 سال قید اور 13 ہزار ڈالر کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حنین حسام ، مودہ الادھم

سمیت ان کے تین ساتھیوں پر الزام تھا کہ یہ لوگ مصر میں خاندان اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ براہ راست نشریات کا لالچ دے کر لڑکیوں کے استحصال میں ملوث ہیں۔استغاثہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزمان نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے پیسے لے کر ایسی ویڈیوز شائع کیں جن سے بے حیائی اور غیر اخلاقی مواد پھیلا۔ انہوں نے ایک ایسے واٹس ایپ گروپ کے ارکان بھی بڑھانے کی کوشش کی جس پر لڑکیوں کا استحصال ہو رہا تھا۔عدالت کی جانب سے انسانی سمگلنگ، لڑکیوں کے استحصال اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں حنین حسام کو 10 سال قید اور 13 ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں کو چھ چھ سال اور مجموعی طور پر 13 ہزار امریکی ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس قسم کے کیسز سامنے آچکے ہیں ، ٹک ٹاک پر بے حیائی پھیلانے کا الزام پہلے بھی کئی بار لگ چکا ہے ، پاکستان میں اس ایپ پر متعدد بار پابندی لگائی جاچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…