منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

گاڑیاں سستی کر کے غذامہنگی کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر حکومتی پالیسیوں پر شدید برہم

datetime 21  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ گاڑیاں اور موبائل وغیرہ سستا کر کے اشیائے خوردو نوش مہنگی کرنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے، تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کی اچھی فصل کے دعوئوں کے باوجود ایک ارب ڈالر کی تیس لاکھ ٹن گندم بھی درآمد

کی جائے گا جو حیران کن ہے۔ ہر سال کی طرح تین لاکھ ٹن تک گندم سمگل کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیاں اور موبائل وغیرہ سستا کر کے اشیائے خورو و نوش مہنگی کرنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے۔عوام موبائل نہیں روٹی کھاتے ہیں۔ بجٹ اقدامات کے نتیجے میں آٹا، چینی، دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹس مہنگی ہو نے سے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گاجس کا کوئی جواز نہیں ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مئی 2021 میں مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا،مئی 2020ء کے مقابلے میں مئی 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی،رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں مرغی 16.87 فیصد، پھل 10.54، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہوا،گوشت 4.68فیصد، چینی 1.83 اور گڑ 2فیصد مہنگے ہوئے، ٹماٹر 46.64 فیصد، سبزیاں 18.84اور انڈے

11.58فیصد سستے ہوئے، دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27اور دال مسور 1.12فیصد سستی ہوئی،ایک سال میں چکن 59.57 فیصد،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد مہنگے ہوئے،گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہوا، ویجی ٹیبل گھی 22فیصد، چینی 21.62 اور بیکری کا سامان 16.81مہنگا ہوا،ایک سال میں دودھ 15.41 فیصداور سبزیاں 12.53فیصد مہنگے ہوئیں،ایک سال میں موٹر فیول 25.34فیصد، بجلی کے نرخ 21.83فیصد مہنگے ہوئے، ایک سال میں پیاز 31.52 فیصد، دال مونگ 17، دال مسور7اور بیسن 2 فیصد سستا ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…