منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دانت برش کرنے سے کون سے موذی امراض سے نجات ملتی ہے ؟ طبی ماہرین کی تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(نیوز ایجنسی) جنوبی کوریا کے طبی ماہرین نے روزانہ دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ بتا دیا جسے جان کر کوئی بھی شخص برش کرنے میں غفلت نہیں کرے گا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دانت صاف کرنے کے حوالے سے

مطالعاتی تجربہ کیا، جس میں سیؤل اسپتال اور ایوہا ویمنز یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے حصہ لیا۔تحقیق کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور اُن کے منہ کی صفائی کے حوالے سے دس سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا ماہرین نے موازنہ کیا اور پھر رپورٹ مرتب کی۔تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 10سال تک مسلسل برش نہ کرنے والے 16 فیصد شرکا کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور تقریباً اتنے ہی لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کا کہنا تھا کہ ‘دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا، اس سے زائد عمر کے لوگوں میں دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…