ننکانہ صاحب(این این آئی)پنجاب اسمبلی ختم نبوت کے الفاظ واضح طور پر لکھنے والا پاکستان کا پہلا ایوان بن چکا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی کرسی کے پیچھے نبی کریم ؐ کی ختم نبوت کے حوالے سے حدیث لکھی گئی ہے واضح طور پر لکھا گیا ’’اَنَا خَاتَمْ النَّبِیِّینَ لَا نَبِیَّ بَعدِی‘‘۔ارکان اسمبلی نے 15 سال بعد تکمیل کو
پہنچنے والے نئے ایوان کا سارا کریڈٹ چودھری پرویزالٰہی کو دے دیا۔عوامی سیاسی و مذہبی حلقوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے اس اقدام کو سراہااورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کیں۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں تلاوت قرآن مجید حمد و ثناء اور درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کیے گئے۔دوسری جانب حکام کی عدم توجہی کے باعث مسافر ہائی ایس ویگنوں میں ناقص گیس سلنڈر انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئے،ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی چپ معنی خیز، مسافر عدم تحفظ کا شکار، بس اڈوں میں ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری قائم، من مانے کرایوں کی وصولی جاری، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں کوجانے والی ٹرانسپورٹس، ہائی ایس، ویگنوں وغیرہ میں ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مسافر ہائی ایسز، ویگنوں سمیت بسوں میں ناقص سستے اور غیر معیاری ایل پی جی اور سی این جی گیس سلنڈر لگا دئیے گئے ہیں جو کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں ، سروے کے مطابق یہ چلتے پھرتے خطرناک بم انسانی جانوں کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے
مقامی انتظامیہ کو سخت احکامات بھی جاری کئے جا چکے ہیں مگرٹرانسپورٹ اتھارٹی اس حوالے سے چپ اختیار کئے ہوئے اور کارروائی سے گریزاں ہیں جو کہ معنی خیز ہے دوسری جانب ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد نے گاڑیوں میں سی این جی کٹس لگا رکھی ہیں اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر سرکاری کرائے نامے
پر عملد رآمد کی بجائے کئی گنا زائد کرایہ وصول کیا جانا معمول بن چکا ہے شہری مسافر گاڑیوں پر سفرکرنے سے ناصرف عدم تحفظ کا شکار ہیں بلکہ زائد کرایہ وصولی پر ذہنی کوفت کا بھی شکار ہیں شہریوں نے وزیرٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب سے نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔