جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا ارسا کی ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ ارسا کی جانب سے

مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں ، ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کیلئے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔سیکرٹری اریگیشن سندھ سلیم رضا کی جانب سے ارسا کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔خط کے متن کے مطابق ارسا نے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں اس لیے غیر جانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔خط میں مطابہ کیا گیا ہے کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے۔سندھ حکومت کی جانب سے ارسا پر پانی کم فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ دوسری طرف ارسا نے کہاہے کہ سندھ حکومت جھوٹ بول رہی ہے اور اسے پورا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…