اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 جولائی تک جاری رہیں گے۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق
صوبہ بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 22 جون سے شروع ہوں گے۔ اس سے قبل بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 25 مئی سے شروع ہونا تھے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق امتحانات میں طلبہ سے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، طلبہ کو ان میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں اوسط نمبر دئیے جائیں گے۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں تقریباً اٹھاسی ہزار طلبہ حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے لئے ڈھائی سو سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اردو اور انگریزی لازمی، اسلامیات یا اخلاقیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ نہیں دیں گے۔ تاہم فیل ہونے والے، امپرومنٹ یا مدرسہ کے طلبہ کو لازمی مضامین کے پیپر دینا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیل شدہ یا امپرومنٹ اور مدرسہ کے طلبہ کے پرچے 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔دوسری جانب تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا شیڈول تیار کرلیا، بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا، گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نہم کے 28 اگست شروع ہوں گے، نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے 75 دنوں بعد کیا جائے گا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کوسائیکالوجی کا ہوگا، 12 کو کیمسٹری، 13 کو سوکس ،14 کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا۔15جولائی کو پنجابی ، 16 کو سوکس اور17 اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور حساب کا پیپر ہوگا۔میٹرک کا پہلا پیپر 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، 30 جولائی کو کیمسٹری،31 کو سوکس کا پیپر ہوگا۔ 2اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو حساب کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کا حتمی فیصلہ پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔