اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جے یو آئی کا پی ڈی کے ایم پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی کیخلاف تحریک چلانے اور مظاہروں کا اعلان

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی)سندھ نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف 17جون سے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جس کی جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی ہے۔صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے علامہ راشدمحموسومرونے کہاکہ اپنی تحریک کا رخ وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کی طرف بھی موڑ رہے ہیں۔سندھ میں کرپشن،لوٹ مار،تعلیم کی تباہ حالی اورصحت کی مخدوش حالت پر احتجاج کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج میں تباہ حال زراعت، حکمرانوں کی طرف سے پانی کی چوری، سندھ کی زمینیں بیچنے کے معاملے کو اٹھایاجائے گا۔علامہ راشدمحمودسومرو نے کہاکہ سندھ میں بڑھتے ہوئے قبائلی تکرار،سٹریٹ کرائم،لوڈشیڈنگ و دیگر علاقائی ایشوز احتجاج کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کیخلاف شروع ہونے والی تحریک چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔پہلے مرحلہ میں ضلعی ہیڈکواٹرز میں 17 جون کو پریس کلب کے سامنے مظاہرے کیئے جائیں گے۔دوسرے مرحلہ میں 29جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں سندھ کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، تیسرے مرحلہ میں تمام ضلعی ہیڈکواٹرز میں سندھ حکومت کیخلاف عوامی جلسے منعقد ہونگے جبکہ آخری مرحلہ میں گھوٹکی تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ ہوگا۔علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیاکہ بحریہ ٹاؤن کیخلاف پر امن احتجاج کرنے والی قوم پرست قیادت کو فوری آزاد کیا جائے اور جھوٹے مقدمات واپس لیئے جائیں،بحریہ ٹاؤن واقعہ کی اصل ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…