اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ نہ بیروزگاری عوام نے پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ کسے قرار دیدیا؟ تازہ ترین سروے رپورٹ کے نتائج جاری

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)75 فیصد پاکستانیوں نے ایپسوس کے تازہ ترین سروے میں مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دے دیا جبکہ 70فیصد نے غربت کو پریشان کن کہا۔ 86فیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پر اعتماد نظرنہیں آئے ۔اس بات کا

انکشاف ریسرچ کمپنی کے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی تازہ ترین سروے رپورٹ میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 02جون سے 06جون 2021 کے درمیان کیا گیا۔ ایپسوس کے مطابق ملک کے سب سے اہم مسائل کے سوال پر پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 75فیصد نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہا ۔جبکہ 70فیصد نے بیروزگاری کو اہم مسائل میں شمار کیا۔53فیصد نے غربت اور 38فیصد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے جبکہ36 فیصد نے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اپسوس کے مطابق اگست 2019 سے بیروزگاری اور غربت پاکستانیوں کے اہم مسائل کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔سروے رپورٹ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ 2021 کے آغاز سے روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر بھی پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے اور ہر 10میں سے 8پاکستانی یعنی 86فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے کے بارے میں کم پراعتماد ہونے کا کہا۔ جبکہ 14 فیصد نے روزگار کے محفوظ ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا۔کورونا کی وبا کے باعث ملازمت جانے کے سوال پر 54 فیصد پاکستانیوں نے اس سے انکار کیااور کہا کے ان کی یا کسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا دوران نہیں گئی ۔ لیکن 46فیصد پاکستانیوں نے خود کے یاکسی جاننے والے کی ملازمت کورونا کی وبا کے دوران جانے کا انکشاف کیا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…