پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

شدیدگرمی کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولزبندرکھنےکافیصلہ

datetime 14  جون‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل ا سکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے،جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے

اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔جہاں درجہ حرارت کم ہوگی ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔قبل ازیں گرم علاقوں میں واقع پرائمری اسکولز کو صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بھی اوقات کار کم کر دئیے گئے ہیں،تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے ، ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سیدوپہر 1 بجے تک تھے۔پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں صبح 7 بجے کلاسز کا آغاز ہو گا۔ تعلیمی سرگرمیاں دن ساڑھے 11 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…