اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیکر ملکی معیشت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا گیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے حکومت کو خبردار کردیا ہے کہ ہوشرباء مہنگائی کے سونامی میں ڈبوئے عوام الناس پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی بھرپور مزاحمت کی جائیگی

نیربخاری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں تشویشناک اور قابل مذمت عمل ہے عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو عوام کے پر پٹرول بم گرانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ اشرافیہ نمائندہ حکمرانوں کے بجٹ میں سرمایہ دار طبقے کو مراعات اور رعایات دی گئی ہیں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور تنخواہ داروں کو سسکنے کیلئے بییارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیکر ملکی معیشت کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی رکھ دیا گیا ہے نیر بخاری نے یاد دلایا کی آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے دعویداروں نے 496 ارب روپے قرض کے امیدوار بھی ہیں نیر بخاری نے کہا کہ سبزی دال روٹی غریب تو غریب اب تو متوسط طبقے کی دسترس سے پہلے ہی باہر کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑتا ہیپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا نیر بخاری نے مزید کہا کہ مسلسل عوام دشمن فیصلوں سے شدید ردعمل سامنے آئے گا انہوں نے کہا کہ بے حس اور اور مال و دولت کے لالچی حکومت اپنی جیبیں اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام دشمن اقدامات سے گریز کریں نیر بخآری نے کہا

کہ چیرمین بلاول بھٹو حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف آواز حق بلند رکھے ہوئے ہیں پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے ان اقدامات پر پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی نیر بخآری نے کہا کہ مزدور تاجر کسان کاشتکار تنظیموں کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھرپور شرکت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…