جی سیون ممالک چین کیخلاف کھل کر میدان میں آگئے بیلٹ اینڈ روڈ پروگرام کو ٹکر دینے کا اعلان کردیا

13  جون‬‮  2021

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) جی سیون ممالک نے چین کے ”بیلٹ اینڈ روڈ”پروگرام کو ٹکر دینے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی سیون ممالک نے اپنے اجلاس میں ”بلڈ بیک بیٹر ورلڈ ”Build Back Better world پروگرام لانچ کرنے کا منصوبہ جاری کردیا ہے۔ بی تھری ڈبلیو B3W پروگرام کے تحت غریب اور متوسط

آمدن والے ممالک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے شراکت داری فراہم کی جائے گی۔امریکی صدر نے جی سیون ممالک پر زور دیا ہے کہ چین کی لیبر پالیسیوں کے خلاف سخت بیانات جاری کئے جائیں، دریں اثناجی سیون ممالک نے کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دیگر ممالک کو امداد میں دینے کا وعدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنمائوں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔اس موقع پر عالمی رہنماوں سے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کے افراد کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ملکہ نے تلوار منگواکرکیک کاٹا اور فوٹوسیشن کے لیے رہنماجمع ہوئے تو ازراہ مذاق بولیں کیا آپ لوگوں کو ایسے نظر آنا چاہیے جیسے آپ اسے بہت انجوائے کررہے ہیں؟ ملکہ کا دلچسپ جملہ سن کر تمام رہنما ہنس پڑے۔علاوہ ازیں سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد

جی سیون ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنمائوں نے شرکت کی۔جی سیون ممالک نے اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…