بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

میرا ابو ظہبی میں رزق لکھا تھا اس لیے میں یہاں پہنچ گیا نسیم شاہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہے، میرا ابوظہبی میں رزق لکھا تھا اور میں اب یہاں پہنچ گیا یہی میرا یقین ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی

کی تھی جس پر انہیں پی ایس ایل سے باہر کردیا گیا تھا تاہم وہ پھر سے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ابو ظہبی روانہ ہوئے ۔ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا الگ ہی مزہ ہے اور وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں لہٰذا وہ 100 فیصد پرفارم کریں گے، کرکٹ زندگی ہے، کہیں بھی کھیلی جائے، خوشی ہوتی ہے، میرا ہدف یہی ہوتا ہے کہ محنت اور دلیری کے ساتھ کھیلنا ہے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں وقت گزارنے کی اب عادت ہو چکی ہے اور کئی بار قرنطینہ مکمل کر چکے ہیں، اس دوران فکر فٹنس کی ہوتی ہے، فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کمرے میں دستیاب سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہوں۔دوسری جانب محمد عباس اور نسیم شاہ کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نسیم شاہ 82 ویں اوور کے اختتام پر سٹرائیکر اینڈ پر موجود محمد عباس سے کہتے ہیں کہ’’عباس بھائی! آپ کو پتہ ہے کہ ساری ذمہ داری مجھ پر ہے، سنگل کرنا ہے ورنہ ڈانٹ پڑجائے گی‘۔ نسیم شاہ کی بات پر محمد عباس کی ہنسنے کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔یاد رہے کہ اس میچ میں محمد عباس کو ہدایات دینے والے نسیم شاہ 12 رنز پر بولٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے اور اس طرح پوری پاکستانی ٹیم 297 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…