منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فردوس عاشق اعوان نے ممبر قومی اسمبلی قادر مندوخیل کو تھپڑ ماردیا سینئر اینکرپرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں بات یہاں تک کیسے پہنچی؟ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سینئر

اینکرپرسن جاوید چوہدری کے پروگرام ”کل تک ” میں فردوس عاشق اعوان ، قادر مندوخیل اور عظمیٰ بخاری شریک تھے ، پروگرام کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، قادر مندوخیل سے الجھ پڑیں ،میزبان دونوں کو چپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے ، اسی دوران فردوس عاشق اعوان نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر قادر مندوخیل کا گریبان پکڑ لیا اور ساتھ ہی تھپڑ جڑ دیا،جھگڑے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے ،یادرہے ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ فردوس عاشق اعوان  اپنے ایسے رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر بھرے بازار میں اظہارِ برہمی کیا تھا، یہ معاملہ بھی خوب خبروں میں رہا تھا۔ کچھ دنوں بعد اس اے سی کا ہی تبادلہ کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…