پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اللہ اکبر۔۔۔۔اللہ اکبر, کینیڈین پارلیمنٹ اذان کی آواز سے گونج اٹھی‎

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اللہ اکبر اللہ اکبر! کینیڈین پارلیمنٹ کی فضاء اذان کی آواز سے گونج اٹھی ۔ اذان کے بعدپارلیمنٹ کی کاروائی کا آغازکیا گیا ۔ کینیڈین پارلیمنٹ کے اراکین نے پاکستانی مسلمان خاندان پر ٹرک چڑھانے پر اظہار افسوس جبکہ اس واقعے کو دہشتگردی قرار دیا ہے

۔کینیڈین پارلیمنٹ میں اذان دی گئی اس کے بعد وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسلام کیا اور اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ افضال خاندان پر حملہ نفرت انگیز دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینڈین وزیراعظم نے اس حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہاکہ افضال خاندان کی زندگیاں سنگدلانہ اور بزدلانہ حملے میں چھین لی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ افضال خاندان پر حملہ کوئی حادثہ نہیں، نفرت انگیز دہشت گرد حملے کا نتیجہ ہے۔کینیڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔دوسری طرف کینیڈین پارلیمنٹ میں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا۔دہشت گردی سے متاثرہ خاندان کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی کیلیے حادثے کی جگہ پر لوگوں نے پھول رکھے۔دہشت گرد نے پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو گاڑی سے کچل ڈالا، جاں بحق 4 افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو کچلنے والا مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد گرفتار ہوگیا، جسے وڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیاگیا۔دہشت گرد نے اعتراف کیا کہ اس نے افضل خاندان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا۔‎



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…