ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی بجٹ ، ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 9  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اس سال کا وفاقی بجٹ ملازمین اور پینشنرز کے لیے خوش خبری لے کر آئے گا، ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا،

بدھ کو اپنے ایک بیان میں علی نواز اعوان نے کہا کہ اس سال کا بجٹ غریب ملازمین کے لئے خاطر خواہ ریلیف لے کر آئے گا ہمیں عالمی سطح پر بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مقامی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا احساس ہے اور وفاقی بجٹ میں عام آدمی خصوصاً چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ آمدن میں اضافے سے انہیں ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشنز میں بھی اضافہ کیا جائے گا- علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں اور ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے مشکل وقت گزر گیا ہے اور اب آنے والے دن پاکستان کی ترقی کے ہیں۔‎



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…