منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور مسافر ٹرین الٹ گئی

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پشاور سے کراچی جانے والی مسافرٹرین خیبر میل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کی بوگی نمبر ایک کو حادثہ کوٹری پل کے قریب پیش آیا ، بوگی کے دو ویل ڈی ٹریک ہونے کی وجہ سے مسافروں نے

چیخ و پکار شروع کر دی جس پر ڈرائیور نے ٹرین کوفوری طور پرر وک دیا ۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا ہے ۔حادثے کے باعث ڈائون ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ جلد ہی ٹریک کو کلیئر کرتے ہوئے ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا ۔دوسری جانب سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا،آپ ٹریک کی دائیں پٹری کا جوڑ ویلڈنگ سے جڑا ہوا تھا، جو ٹوٹا ہوا پایا گیا۔پٹری کا جوڑ ٹوٹنے سے ملت ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز ڈائون ٹریک پر گر گئیں۔ڈائون ٹریک پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی کوچز سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں سر سید ایکسپریس کا انجن اور 4 کوچز پٹری سے اتر گئیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا

گیا کہ ملت ایکسپریس کا انجن اور 6 مسافر کوچز ٹریک پر ہی رہیں، سرسید ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز ٹریک پر ہی رہیں۔حادثے کی شکار ٹرینوں کے انجنوں کے بلیک باکس کا ڈیٹا نکالا جا رہا ہے، بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات کو وفاقی انسپکٹرز آف ریلویز کی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی کے لیے جا رہی تھی، جبکہ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…