حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، بلاول بھٹو

6  جون‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیاہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی،بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9

فیصد کیوں ہے؟مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے، افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائیگا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا کے دوران مہنگائی 4اعشاریہ 29 اور بنگلہ دیش میں 5اعشاریہ 54 فیصد رہی، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد کیوں ہے؟۔ی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان کی سرپرستی میں مافیا نے صرف3 ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں110 فیصد تک بڑھائیں،مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالیے، اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، ملک میں بدترین اقتصادی بحران ہے، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں96 ارب روپے سے نوازنے کا منصوبہ عوام دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے نہ لٹائیں، عوام کی فلاح و بہبود پر خزانے کی رقم خرچ کی جائے۔بلاول نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب تک اپنا 5 سالہ اقتصادی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی ہے، عمران خان عوام کو صاف صاف بتادیں کہ وہ بغیرکسی منصوبہ بندی کے اقتدار میں آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…