بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر 15سال بعد مکمل،ایشیا کا سب سے بڑا ایوان قرار

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لٰہی کا پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کا خواب پورا ہوگیا۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ چو دھری پرویز الٰہی نے نئی عمارت کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔سپیکر کے ہمراہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی،وزیر قانون راجہ

بشارت،وزیر مواصلات سردار آصف نکئی،سیکرٹری مواصلات اور دیگر نے بھی دورہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لٰہی کو نئی عمارت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد 27 جنوری 2006کو اس وقت کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز ا لٰہی نے رکھا تھا۔ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہونا تھا۔،مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کی بنیاد پر مسلسل التوا کا شکار رہا۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کی تعمیر پر 2 ارب 37 کروڑ لاگت آنا تھی۔مسلسل تاخیر کے باعث منصوبہ 5 ارب 39 کروڑ میں مکمل ہوا۔منصوبے میں تاخیر کے باعث تین ارب سے زائد کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑے۔پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا ہال ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے۔ایوان میں 422 اراکین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔مہمان گیلری میں بیٹھنے کی گنجائش 800ہے۔اسمبلی کی نئی عمارت میں سپیکر، وزیر اعلی، ڈپٹی سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔ صوبائی وزرا کے لیے نئی عمارت میں 38 دفاتر بنائے گئے ہیں۔تین کمیٹی روم اور سیکرٹری اسمبلی کا دفتر بھی نئی عمارت میں قائم ہے۔پریس کانفرنس ہال، ڈسپنسری، لائبریری اور وسیع و عریض کیفے ٹیریا بھی بنایا گیا ہے۔سیکیورٹی مانیٹرنگ روم، آئی ٹی ڈیٹا سنٹر اور چار سو

سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ بھی نئی عمارت میں قائم کی گئی ہے۔اسمبلی کا نیا ہال خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ این سی اے کی نگرانی میں عمارت کے نقش ونگار اور خطاطی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔سپیکر بنتے ہی چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی عمارت کی تعمیر مکمل کروانے کے لئے خصوصی دلچسپی لی۔ چودھری پرویز الٰہی کی کاوشوں کے باعث انکے دور حکومت کا منصوبہ انکی سپیکر شپ میں مکمل ہو ا۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ آئندہ مالی سال2021-22 کا بجٹ انشا ء اللہ نئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…