سعود ی عرب،واجبات ادانہ کرنے والوں کو خروج ونہائی ویزہ جاری نہ کرنے کااعلان

4  جون‬‮  2021

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان غیرملکیوں کو خروج ونہائی ویزا جاری نہیں ہوگا جن کے واجبات ادا نہ ہوں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت جاری کی کہ بل اور حقوق کی ادائیگی کے بغیر فائنل ایگزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، خروج ونہائی کے اجرا کے لیے ضروری ہے

کہ تارکین اس کی شرائط پوری کرچکے ہوں، مملکت میں نافذ قوانین پر عمل کرنا لازمی ہے۔جو شہری خروج نہائی پر جانا چاہتے ہیں وہ موبائل سمیت تمام بلز ادا کریں، سسٹم میں ان کے نام پر کوئی گاڑی اور کسی کا کوئی حق نہ ہو۔ غیرملکی کے نام سے ماضی میں کوئی غیر مستعمل ویزا بھی ریکارڈ پر نہیں ہونا چاہیے۔محکمہ نے بتایا کہ ویزا جاری ہونے کے بعد 60 دن تک موثر رہتا ہے اور اسی دورانیے میں سفر بھی کرنا پڑے گا، بصورت دیگر جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ اگر فائنل ایگزٹ سے کم مدت کے لیے پاسپورٹ موثر ہے تو اس میں توسیع کرانا ہوگی۔ فائنل ایگزٹ کے اجرا کے بعد کفیل ھروب نہیں لگا سکتا۔فائنل ایگزٹ کی توسیع 60 دن سے زائد نہیں ہوتی۔ یہ ویزا کفیل اپنے ابشر یا مقیم اکائونٹ سے منسوخ کرسکتا ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ویزا نکلوانے کے بعد منسوخ کرانا چاہیں تو سو ریال جرمانہ ہوگا۔ جبکہ فائنل ایگزٹ پر جانے والا سعودی عرب واپس آنے کے لیے نئے ویزے کی فوٹو کاپی لے کر جاسکتا ہے۔دوسری جانب بھارت میں ایک ضلعی وزیر کی سالگرہ کی تقریب میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والا ایک شخص شریک ہوا، پولیس جب ملزم کو گرفتار کرنے وہاں پہنچی تو ضلعی وزیر سمیت پارٹی کارکنان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی اور ملزم کو جیپ سے اتار کر فرار کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی وزیر نارائن سنگھ بھدوریا کی سالگرہ کی دعوت منعقد کی جارہی تھی، اس موقع پر کرونا وبا کے باعث پابندی کے باجود ضلعی وزیر کے رشتہ داروں، دوستوں اور پارٹی کارکنان سمیت 150 افراد وہاں موجود تھے۔تقریب میں ایک ہسٹری شیٹر مجرم منوج سنگھ بھی

پارٹی میں مدعو تھا، منوج پر شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل، چوری، جعلسازی اور لوٹ مار کے 27 مقدمات درج ہیں۔پولیس کو خبر ہوئی تو وہ سادہ لباس میں ملزم کو گرفتار کرنے پارٹی میں پہنچی، اس موقع پر زبردست تصادم دیکھنے میں آیا، منوج کا شور شرابہ سن کر مہمان بھی باہر آگئے جس کے بعد سب نے پولیس جیپ کو گھیر

لیا۔اس موقع پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی بھی کی گئی، ہنگامہ کرنے والے افراد میں ضلعی وزیر خود بھی شامل تھے۔ بعد ازاں موقع دیکھ کر ملزم کو جیپ سے اتار کر بھگا دیا گیا۔پولیس نے ضلعی وزیر سمیت پارٹی میں شامل ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…