بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ نے ای ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا آرڈیننس چیلنج کر دیا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس چیلنج کردیا گیا۔لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی کہ ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آرڈیننس کے ذریعے ووٹ دینے کا حق غیر آئینی و غیر

قانونی قرار دیا جائے اور اس سے متعلق آرڈیننس کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کو پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے فریق بنایاگیا جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قانون و انصاف بھی فریقین میں شامل ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مئی کو حکومت نے ایک صفحاتی آرڈیننس جاری کیا، اس اہم نوعیت کی قانون سازی سے متعلق عوام یا عوامی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، 24 ستمبر 2018 سے اب تک حکومت 54 سے زائد صدارتی آرڈیننس جاری کرچکی ہے، اور آرڈیننس جاری کرنا معمول بنا لیا ہے، آرڈیننس جاری کرکے عوامی نمائندوں کو قانون سازی کے حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنے کا صدر کا اختیار ہنگامی صورت کے لیے ہے، جس کے بغیر صدارتی آرڈیننس جاری کرنا پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے، پی ایم ڈی سی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ واضح کرچکی ہے کہ کن حالات میں صدارتی آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما چودھری محمد اکرم گجر نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکو مت عوا م کو بنیا دی سہو لیا ت کی فر اہمی میں نا کا م ہو چکی ہے عمران خا ن کے قو م کو دکھا ئے خو اب چکنا چو ر ہو گئے ہیں عوام دشمن اقداما ت کی بدولت مو جو

دہ حکو مت سے جلد جا ن چھوٹ جا نا ہی ملک وقو م کیلئے سود مند ہے حکمر ان معا شی تر قی کیلئے عملی اقداما ت کی بجا ئے عوا م کو لا لی پا پ اور جھوٹے دلا سے دے ر ہے ہیں،اکرم گجر نے کہا ہے کہ حکمر ان ملک سے غر بت بے روز گا ر ی مہنگا ئی کر پشن اور لاقا نو نیت کے خا تمہ اپنے وعدوں کو پورا کر نے میں ناکام ہو چکی

ہے غر بت کی وجہ سے عوا م خو د کشیوں پر مجبو ر ہے مو جو دہ حکو مت کی تر جیحا ت میں مہنگا ئی بڑ ھا نا سر فہر ست ہے سابقہ دور حکو مت میں عوام کو ہر ممکن ر یلیف حا صل ر ہا لیکن مو جو دہ حکو مت مہنگا ئی بڑ ھا نے پر اپنی توانا ئیا ں صر ف کر ر ہی ہے تحر یک انصا ف کی حکو مت کی الٹی گنتی شر وع ہو چکی ہے مو جو دہ حکو مت عوا م کو بنیا دی سہو لیا ت کی فر اہمی میں نا کا م ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…