پنڈی یا آئی ایس آئی کی طرف سے کوئی دبائونہیں ڈالا گیابلکہ۔۔۔ حامد میر پر پابندی کے معاملے میں غریدہ فاروقی کا موقف بھی آگیا

31  مئی‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرخاتون صحافی غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ” اطلاعات کے مطابق جیو کی انتظامیہ پر حامد میر کو آف ایئرکرنے یا لامتناہی چھٹیوں پر بھیجنے کے لیے کوئی دبائو نہیں ڈالا گیا، نہ ہی پنڈی اور نہ ہی آئی ایس آئی کی طرف سے ،

پھر پابندی کیوں لگائی گئی؟ جیو کی انتظامیہ کو اس اچانک کیے جانیوالے فیصلے کے بارے میں تفصیلات جاری کرنی چاہئیں اور کیا یہ دبائو میں آکر کیا گیا؟ اگر ہاں تو کس کے دبائو پر ؟اس سے پہلے انہوں نے لکھا کہ ”اس خبر کے مطابق جیو کی انتظامیہ اور حامد میر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں لامتناہی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ، ایک اور افسردہ کردینے والی قسط۔دوسری جانب جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اینکرپرسن حامد میر غیر معینہ مدت تک جیو ٹی وی کے معروف پروگرام کیپیٹل ٹاک کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، حامد میر کو چند دنوں کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حامد میر کو نوکری سے برخواست کرنے کے لیے جیو نیوز پر شدید دبا ئوبھی ہے۔دوسری جانب اپنے اوپر پابندی لگنے کے بعد حامد میر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے یہ نیا نہیں، ”ماضی میں دو دفعہ مجھ پر پابندی لگائی گئی، دو دفعہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے، انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں کسی بھی قسم کے نتائج کیلئے تیار ہوں اور کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہوں کیونکہ وہ میری فیملی کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…