منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی)جہلم میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، آئی سی آئی واٹر بور میں 25سالہ شیخ علی نامی لڑکا تاحال لاپتہ ہے۔پولیس اور متعلقہ ادارے نوجوان کو دریا میں تلاش کر نے میں مصروف رہے ،نوجوان نے دوستوں

کے ساتھ دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی مگر باہر نہ آسکا۔ پولیس کے مطابق ایک دوست ویڈیو بنا رہا تھا ،2دوستوں نے دریا میں چھلانگ لگائی۔جائے وقوع پر دوست نے بچانے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔اس طرح ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں ایک اور قیمتی جان چلی گئی۔دوسری جانب بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید تین مریض چل بسے ، کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے ا ٓئے، 30 مریض صحت یاب ہو گئے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے میں 1 ہزار 420 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 56 مثبت کیسز سامنے آئے۔صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 83 ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 1 ہزار 212 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 30 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی کْل تعداد 23 ہزار 595 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا 31 مریض صوبے کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔بلوچستان میں کورونا میں مبتلا 3 اور مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 276 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے صرف 13 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہو سکے، جبکہ 20 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔صوبے کے 4 اضلاع میں کورونا وائرس کے ایک ایک، 2 اضلاع میں دو، دو ٹیسٹ کیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…