اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

رنگ روڈ اسکینڈل، اینٹی کرپشن نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب کے انسداد رشوت ستانی کے محکمے (اینٹی کرپشن) کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کمشنر راولپنڈی آفس کا دورہ کیا اور رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم رنگ روڈ منصوبے کی دستاویزات کا جائزہ لے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اولپنڈی

رنگ روڈ کا مبینہ سکینڈل اْس وقت سامنے آیا ہے جب مقامی میڈیا پر یہ خبریں نشر ہوئیں کہ بااثر افراد کے کہنے پر اس منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کا مبینہ مقصد اس منصوبے کے ارد گرد موجود نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانا تھا۔اس کیس میں وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد وفاقی وزیر غلام سرور خان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کوئی میرا تعلق ہے جبکہ زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر اپنے کرپشن کے کیس کی ریکوری کر لیں تو پاکستان کا قرضہ ختم ہو سکتا ہے ،اعدادوشمار میں ردو بدل کر کے اپنی مرضی کے ہی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ،کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے براڈ شیٹ سے لئے گئیے کمیشن کے پیسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دئیے ہیں ؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کے نیب نیازی گٹھ جوار کا اڑھائی سال میں جھوٹے مقدمات بنانے پہ کتنا پیسا خرچ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ارھائی سال میں خرچہ اور ریکوری دونوں بتائیں ،بتائیں نیب نیازی

گٹھ جوڑ نے جہانگیر ترین سے چینی کمشن کی ریکوری کر لی ۔ انہوںنے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے چینی چوری کے 500 ارب برآمد کرلئے ہیں ؟،کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 500 ارب کی چینی چوری نیب نے برآمد کرلی ہے؟، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آٹا چوری کے سوا 200 ارب برآمد کرلئے ہیں ؟،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ایل این جی چوری کے122 ارب برآمد کرلئے ہیں ؟۔ انہوں نے کہاکہ کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بی آر ٹی پشاور کے

126 ارب برآمد کرلئے ہیں ؟،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دوائی چوری کے 500 ارب برآمد کرلئے ہیں ؟،بتائیں کہ خیبرپختونخوا احتساب کمشن کو 8 سال سے تالا لگا کر کتنی ریکوری ہوئی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ہیلی کاپٹر ، مالم جبہ میں نیب نے برآمدگی کرلی ہے؟،کیا نیب نیازی گٹھ جوڑ نے رنگ روڈ کی ریلائینٹمنٹ کے اربوں کی ریکوری ہو گئی ؟ ،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک کو ناقابلِ ِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…