جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

گاڑی کے شوقین افراد کے لیے بہت بڑا سرپرائز پاکستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار کی گاڑی متعارف کروا دی گئی

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) چینی کمپنی علی بابا کی جانب سے فروخت کی جانے والی گاڑی اب پاکستانی بھی خرید سکتے ہیں، چین میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کار کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے، بذریعہ آن لائن خریداری ممکن، ایک مرتبہ مکمل چارج کے بعد 100کلومیٹر فاصلہ طے

کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک چینی کمپنیکی جانب سے دنیا کی سستی ترین گاڑی فروخت کی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 1 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی کم، یعنی تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے پاکستانی ہے۔ 2 دروازوں والی یہ الیکٹرک کار چین کی مشہور کمپنی علی بابا کی جانب سے بذریعہ آن لائن فروخت کی جا رہی ہے۔یوں پاکستانیوں سمیت کسی بھی ملک کے شہری یہ گاڑی خرید سکتے ہیں۔اس گاڑی کو دنیا کی سستی ترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے۔تاہم قیمت کم ہونے کی وجہ سے گاڑی کا معیار اور خصوصیات بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہیں۔گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں اس گاڑی کا سائز قدرے کم ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک ہے۔ گاڑی کو مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے، ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد یہ گاڑی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ تاہم گاڑی کی رفتار انتہائی کم ہے۔ گاڑی زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…