پیر‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2024 

پی آئی اے کو گزشتہ تین سالوں میں 88ارب 61 کروڑ سے زائد کا نقصان،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز(پی آئی اے) کو گزشتہ تین سالوں میں 88ارب 61 کروڑ80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ جنوری 2019 سے پہلے 435 ارب 47کروڑ 50 لاکھ کا خسارہ تھا۔پیر کو وقفہ سوالات کے دوران اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کو گزشتہ تین سالوں میں 33

کھرب 12 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں منعقد ہوا پارلیمانی سیکرٹری برائے سول ایوی ایشن جمیل احمد نے بتایا کہ چھ انکوائری زیر سماعت ہیں نیب کو تمام ڈاکومنٹس فراہم کر دیئے گئے ہیں ایک انکوائری ایف آئی اے کے پاس چل رہی ہے ان انکوائریوں کے بارے میں جو تفصیلات آئیں گی وہ ایوان کے سامنے رکھی جائیں گی ایوی ایشن نے تمام ڈاکومنٹس نیب کو فراہم کر دیئے اور ہم نیب پر اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ڈال سکتے پی آئی اے کا90 فیصد بزنس ایجنٹ اور آن لائن کر رہے ہیں ہم اپنے 15دفاتر بند کر رہے ہیں تاکہ پی آئی اے کا بوجھ کم ہو انہوں نے کہا کہ نواب شاہ حیدر آباد ائیرپورٹ فعال ہیں سندھڑی ائیرپورٹ کو پی اے ایف کے لیے سیٹیلائٹ ائربیس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سکھر کے لیے فلائٹس کم ہیں ہم اپنا حیدرآباد کے دفتر کو آپریشنل کریں گے کیونکہ اس سے اندرون سندھ متاثر ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا جنوری 2019؛تک پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا کل خسارہ 435475 ملین روپے تھا جس کو کمی کی طرف لا رہے ہیں جنوری 2019

سے آج تک کا نقصان 88ارب 61کروڑ 80 لاکھ روپے ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس اور پی ٹی وی ہوم سے سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے گزشتہ تین سالوں میں پی ٹی وی کو تین کروڑ30 لاکھ 12 ہزار 914 ملین روپے کی آمدنی ہوئی ہے 2018 میں 9175198 ملین روپے،2019

میں 11953500 ملین روپے جبکہ 2020 میں 10884216 ملین روپے آمدنی ہوئی ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہہ اکرم نے بتایا کہ پہلی کلاس سے پانچویں جماعت تک کے لیے ماڈل بکس اگست 2021 سے شروع کر رہے ہیں لیکن صوبوں کا اپنا اپنا معاملہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ بکھری ہوئی قوم کو اکھٹا

کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ پورا کریکولم ہماری ویب سائٹ پر موجود ہے فیڈرل بورڈ میں ملازمتوں کے حوالے سے کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے جنوری 2021 میں 64 آسامیاں کا گریڈ ایک سے سترہ اشتہار دیا آسامیاں وفاقی اکائیوں کو صوبائی کوٹہ پالیسی کے

مطابق مختص کی گئی تھیں تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلخلافہ کے 200 کلاس رومز میں مخلوط ای لرننگ کا پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس پر176.663ملین روپے لاگت آئے گی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ زرعی زمین کو بچانے کے لیے بڑی بلڈنگ بنا

رہے ہیں اسلام آباد کا ماسٹر پلان بن رہا ہے اس میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے لوگ شامل ہیں ماسٹر پلان جلد بن جائے گا 30ہزار سکولوں کا انتخاب کیاگیا ہے جس میں 10ہزار وفاقی حکومت باقی صوبائی حکومتیں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ان سکولوں میں کام کیا جائے گا کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی کلین اور گرین پروگرام کے تحت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا


وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…