پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال حج کے خواہشمند افراد کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے اہم ترین پیغام جاری کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں برس حج کے خواہشمند عازمین سعودی ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کے

لیے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی ہے، 15 ہزار حجاج لوکل جب کہ 45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج کی سعادت حاصل کریں گے، امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا لہذا حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں جس کے مطابق عمر کی حد 10 تا 90 سال اور مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہوگا جب کہ مستند کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور پی سی آر کا نیگٹو ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے، دوسری جانب سعودی سفارتخانے کاکہناہے کہ حج کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری فیصلہ نہیں ہوا، صرف مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ تجاویز ہیں جو کہ ابھی تک زیر غور ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…