جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

جہانگیر ترین گروپ کہیں نہیں جا رہا،چودھری پرویز الٰہی کھل کر بول پڑے

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کہیں نہیں جا رہا،عوام کی خدمت کر کے جو سکون قلب حاصل ہوتا ہے بیان سے باہر ہے، ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کیلئے فلاحی کام کیے، سابقہ حکومت نے دس سال تک گجرات کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا۔ان خیالات کا اظہار قائم

مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہی نے چک سادہ روڈ گجرات میں نئی سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارکان قومی اسمبلی مونس الہی، حسین الہی، شجاعت نواز اجنالہ ایم پی اے اور خالد اصغر گھرال بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی پر دوبارہ اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، فلسطین کو مکمل طور پر اسرائیل کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی ضرورت ہے۔ عالم اسلام متحد ہو تو کسی غیر دینی طاقت کو امت مسلمہ پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔ اقوام متحدہ اسرائیل کو فلسطین میں بربریت کرنے سے روکنے کیلئے موثر قانون سازی کرے، صہیونی حملوں پر صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ عملی اقدام اٹھانا ہو گا۔قائم مقام گورنر نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کہیں نہیں جا رہا پہلے ہی کہا تھا کہ اسمبلی میں کھڑے ہوں گے تو پتہ چلے گا، اسمبلی میں کھڑے ہونے والوں کے گرد ابھی بھی سوالیہ نشان موجود ہے، اگر ان کے درمیان کوئی مسئلہ موجود ہے تو وہ اس طرح حل نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ابھی موجو دہے احتیاط کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے، عید کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں اور آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آ رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…