لاہور(نیوز ایجنسی)دوسرے پھلوں کے چھلکوں کی طرح کیلے کا چھلکا بھی بیکار سمجھا جاتا تھا۔ لیکن کیلے کے چھلکے میں بے شمار فوائد ہیں جو اب تک نامعلوم تھے۔ کیلے کے چھلکے میں جراثیم کش اور اینٹی الرجی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ کیلے کے چھلکوں کے کچھ
حیران کن فوائد۔جلد پر خارش اور ریش سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھی کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔روزانہ رات کو چہرے پر کیلے کا چھلکا ملنے سے چہرے کی جلد پر حساسیت اور جلن ختم ہوجائے گی۔پوٹاشیئم دانتوں کی سفیدی کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ کیلے کے چھلکے کو دو منٹ تک دانتوں پر ملیں اور دس منٹ بعد دانت برش کر لیں۔جلد پر بد نما مسے ختم کرنے کے لیئے کیلے کا چھلکا استعمال کریں۔ صرف مسوں پر چھلکے کا اندرونی حصہ مل کر پٹی سے ڈھک دیں۔دیگر جلدی امراض جیسے داد اور چنبل کا علاج بھی کیلے کے چھلکے سے ممکن ہے۔ چند دنوں تک کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے جلد پر خارش اور سرخی مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔سر کے درد میں آرام حاصل کرنے کے لئے کیلے کے چھلکے کو گردن اور ماتھے پر کچھ دیر رکھیں۔کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے بواسیر کا علاج بھی ممکن ہے۔