بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گردوں کا مسئلہ یا پھر شوگر کنٹرول نہ ہو رہی ہوتو یہ ایک سبزی زندگی کا حصہ بنا لیں ، پھر کمال دیکھیں

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زمانہ قدیم سے کھیروں کو کھایا جارہا ہے اور یہ پھل جی ہاں یہ سبزی نہیں بلکہ پھل ہے روایتی ادویات میں بھی استعمال ہورہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ممالک میں کھیروں کو کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں۔اہم بات یہ ہے کہ کھیرے سارا سال آسانی سے

دستیاب ہوتے ہیں اور عام طور پر زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتےروزانہ صرف کھیرا کھانے کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔بالوں کی نشوونماکھیروں میں موجود بی وٹامنز کھوپڑی اور بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس اور دیگر بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ قبل از وقت بالوں کی محرومی اور سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔دماغی امراض سے تحفظ ملتا ہےکھیروں میں موجود ایک جز فیسٹین دماغ کی بہتر صحت میں کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ کھیروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور اس کی کمی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، یعنی اسے کھانا دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہےکھیروں میں پانی کی زیادہ مقدار جلد پیٹ پھرنے میں مدد دیتی ہے، جس کے نتیجے میں بسیار خوری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

اور موٹاپے سے نجات کی کوشش کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ کھیرے چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں، تو یہ جسمانی چربی گھٹانے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہےکھیروںمیں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام یں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھیروں میں موجود ایک جز کینسر

کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔اضمہ بہتر ہوتا ہےکھیروں میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، کھیروں میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسائل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ کھیرے

کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں، تو روزانہ ایک کھیرا کھانا بہترین ٹرک ہے۔ جلد کی ملائمت اور جگمگاہٹ واپس لائےکھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے

جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلدی خارش اور ورم سے لڑنا بھی ممکن ہوجاتا ہے جبکہ جلد پر عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ آج میں آپ کو ایک اور بات بھی بتا تا چلوں کہ کھیرا جو ہے وہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت ہی زیادہ فا ئدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…