عدالت میں ٹک ٹاک بنانے پر لڑکی کیخلاف مقدمہ درج گرفتاری کے لیے چھاپے

22  مئی‬‮  2021

رحیم یارخان ،لاہور( آن لائن ، این این آئی) رحیم یارخان میں عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر لڑکی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کیخلاف مقدمہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج کیا گیا،

لڑکی تنسیخ نکاح کے مقد مے میں عدالت آئی تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے چھپ کرسول جج فیملی ڈویژن کے کمرہ عدالت کی ویڈیو بنائی، لڑکی نے ویڈیو بنا کرعدالت کا وقار مجروح کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔دوسری جانب ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم مجاہد علی کو گرفتا ر کرلیا ۔ملزم کے قبضہ پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ملزم نے چند روز قبل ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔ایس پی کینٹ صاعد عزیزکا کہناہے کہ شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…