کراچی (این این آئی)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دوست عمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے’۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔