بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جس ملک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے آپ اْس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی نے فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا ہے۔یمنی زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مذمت کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار

یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک سکرین پر دکھا رہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کی جانب سے لکھے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اسرائیل طاقت ور ممالک سے اْس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کر ر ہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے، جس کے پاس اپنی آرمی،ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے، جس ملک کی حفاظت اللہ کر رہا ہے آپ اْس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔‘یمنیٰ زیدی کی جانب سے اپنی اس ویڈیو میں ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، ویڈیو کے آخر میں اْنہوں نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے‘۔ منی زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مذمت کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک سکرین پر دکھا رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…