ابوظہبی میں پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے سخت شرائط آڑے آنے لگیں

19  مئی‬‮  2021

ابو ظہبی، کراچی (این این آئی)ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے سخت شرائط آڑے آنے لگیں، امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود انعقاد ممکن نہیں۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آپریشنل، کوویڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل

درپیش آگئے، اگلے چند گھنٹوں میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ابوظہبی میں انعقاد کے امکانات اب بھی ففٹی ففٹی ہیں، کڑی شرائط میں پی سی بی کیلئے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ اہم میٹنگ ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی تھی۔دوسری جانب ابوظبی میں پی ایس ایل کی صورت میں ٹیمیں 3ہوٹلز میں قیام کریں گی ،ہرہوٹل میں 2 فرنچائزز کو رکھا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں کا قیام تین ہوٹلز میں ہوگا، کراچی میں ایک مکمل ہوٹل بک کرانے کا فیصلہ ہوا تھا،یو اے ای کے تینوں ہوٹلز میں 2،2فرنچائزز قیام کریں گی۔اگر کسی ٹیم میں کوئی کورونا کیس سامنے آیا تو صرف اسی ہوٹل کی 2 ٹیموں کو قرنطینہ کرنا پڑے گا، باقی چاروں ٹیمیں مصروف رہیں گی، ساتھ رہنے کی صورت میں تو پورا ایونٹ ہی روکنا پڑ جائے گا۔

برطانوی کمپنی ریسٹراٹا بائیو سیکیور ببل اور پروٹوکول تیار کریگی اس کا دبئی میں دفتر موجود ہے۔مذکورہ تینوں ہوٹلز ریسٹراٹا کے منظور شدہ ہیں،اسے گذشتہ برس آئی پی ایل کے کامیاب انعقاد کا تجربہ بھی حاصل ہے،گذشتہ 2برس سے پی ایس ایل کو مثبت کورونا کیسز کی وجہ سے روکا جا چکا، بائیوببل کامیاب نہیں رہا تھا، اسی لیے بورڈ نے اب غیرملکی کمپنی

کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔دبئی کے مقابلے میں ابوظبی میں کوویڈ کے حوالے سے زیادہ سختی ہے، تمام میچز خالی میدان پر کھیلے جائیں گے،حکومت نے جولائی تک گرین لسٹ سے باہر موجود ممالک کے شہریوں پر10روزہ قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے، ابھی یہ پتا نہیں چلا کہ پی سی بی کو کوئی رعایت ملے گی یا نہیں۔10روزہ قرنطینہ کی صورت میں

ایونٹ کسی صورت بھی یکم جون کو شروع نہیں ہو سکے گا،بورڈ ایک دن میں 2 میچز سے وقت بچانے کی کوشش کرے گا،قومی ٹیم کے دورئہ انگلینڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل 20 جون کو کرانا لازمی ہے، اس لیے کم دنوں میں تمام میچز مکمل کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…