ملک بھر میں فضائی سفر کرنیوالوں پرنئے ٹیکس عائد مسافروں کا شدید ردعمل

18  مئی‬‮  2021

لاہور، کراچی(این این آئی) لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر600روپے کے نئے ٹیکس عائد کردیئے گئے۔ 17مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600روپے

لئے جائیں گے۔ٹکٹ پر سو روپے سکیو رٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے ہفتہ وار دو پرواز وں کا آغاز کر دیا گیا،پہلی پرواز منگل کی صبح کراچی سے ژوب کے لئے بھیجی گئی ،جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ مسافروں کو ڈسٹرکٹ مینیجر پی آئی اے فیصل کھرل، پی آئی اے کی ائیرپورٹ مینیجر اولمپئن احمد عالم اور پی آئی اے کے سینئر افسران نے رخصت کیا۔ ژوب پرواز کے آغاز پر مسافروں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ایئر لائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ مسافروں کو بہترین سروس فراہم کی جائیں، پرواز کے آغاز سے ژوب اور کراچی کے شہر یو ں اور کاروباری برادر ی کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ سی ای ا و پی آئی اے نے کہاکہ پی آئی اے کراچی، ژوب ، کراچی کے لئے ہر منگل اور جمعہ کو فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…