پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

جامعہ بنوریہ عالمیہ نے ملکی وغیر ملکی طلبہ کے داخلوں کا اعلان کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کے تعلیمی سال 2021- 22 کے نئے داخلوں کا آغاز 23 مئی بروز اتوار سے ہوگا،نئے داخلہ فارم جاری ،آفیشل ویب( www.binoriaonline.com) سائٹ پر جاکرآن لائن فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ گزشتہ روز جامعہ

بنوریہ عالمیہ کی مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیاکہ شعبہ دارالقرآن،قاعدہ ، ناظرہ ، قرا ات سبعہ کے ساتھ اسکول کی تعلیم ،پانچ سالہ فاسٹ ٹریک میٹرک مع اولی ،درس نظامی ,میٹرک پاس طلبہ کیلئے درجہ اولی معہد جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز کے ساتھ ڈپلومہ کرایا جائے گاجبکہ تخصصات(Specialization) ،تخصص فی الفقہ(شافعی ، حنفی ) تخصص فی الحدیث وعلومہ ، تخصص فی الادب العربی،تخصص فی التفسیراور 6سالہ آن لائن عالم کورس میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے ۔ اس موقع پرجامعہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینی علوم کی ترویج اشاعت کے مراکز ہیں،وفاق المدارس العربیہ پاکستان مدارسہ دینیہ کا سب سے بڑا اور منظم تعلیمی بورڈ اور ان مدارس کا نگہبان ہے ، نئے بورڈ مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کا حصہ بننے کا مقصد وفاق المدارس سے علیحدگی نہیں بلکہ انتظامی مشکلات کو دور کرکے غیر ملکی طلبہ کو سند جاری کرناہے جامعہ کا الحاق وفاق المدارس سے بدستور رہے گا والد رحمہ اللہ کی طرح وفاق المدارس کی مضبوطی کیلئے اکابر علما کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…