منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

زمین پر قبضہ، پولیس جاوید ہاشمی کی گرفتاری کیلئے پہنچ گئی

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد کے شادی ہالز کو گرا رہی ہے جبکہ انتظامیہ نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات گرائی جارہی ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان میں آبائی گاؤں مخدوم رشید میں پولیس بھاری نفری کے ساتھ تعمیرات گرانے پہنچ گئی۔جاوید ہاشمی نے کہا

کہ میرے دیہات کے گھروں کو گرانے کے لیے انتظامیہ پہنچ گئی ہے، سینکڑوں پولیس اہلکار اور گاڑیاں میرے گھر گرا رہی ہیں اور میں خود گرفتاری پیش کرنے گاؤں جارہا ہوں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) صدر عدنان بدر نے بیان میں کہا کہ مخدوم رشید کے موضع گھڑیالہ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے شادی ہالز مسمار کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شادی ہالز کی تعمیر کے لیے تحصیل کونسل سے نقشہ کی منظوری حاصل نہیں کی گئی، غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تمام کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور اس کے نتیجے میں ٹیکس کی عدم ادائیگی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جارہی ہے،کارروائی کسی بھی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کی جارہی ہے اور کسی رہائشی عمارت کو نہیں گرایا گیا اور نہ ہی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو انتہائی مقدم سمجھتی ہے لیکن غیر قانونی تعمیرات

کے خلاف بلا رکاوٹ آپریشن جاری رہے گا۔جاوید ہاشمی نے بعد ازاں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور گرانا شروع کر دیا ہے، میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں، پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘بغیر کسی وجہ کے ہمارے گھروں کو کیوں گرایا جا رہا ہے، ہمیں ہمارے

گھروں میں محبوس کر دیا گیا ہے’۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ‘میری بیٹی سابقہ رکن قومی اسمبلی میمون? ہاشمی کے گھر اور اسکول گرا دیا گیا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ہے، ان کے خاوند اور میرے داماد زاہد بہار ہاشمی کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا ہے’۔ ‘ووٹ کو عزت ملنے تک اپنی جنگ سے کبھی پیچھے

نہیں ہٹوں گا’-انہوں نے کہا کہ ‘3 گھنٹے ہو چکے ہیں ہم محاصرے میں ہیں، ہمارے گھر جانے والی تینوں سڑکیں بند ہیں، ہمیں کوئی وجہ بھی نہیں بتاتا کہ کیوں گرا رہے ہیں’-ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘گھر، اسکول اور شادی ہال کے بعد اب ہمارے کنٹرول شیڈ، فیکٹریوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے، ریاستی جبر کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…