نیویارک(این این آئی) چینی سفیر برائے اقوام متحدہ زانگ جون نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور سخت پیغام دینا چاہیے۔چینی سفیر برائے اقوام متحدہ زانگ جون نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے
ایک پیغام میں کہا کہ فلسطین کی صورتحال پر چین کو سخت تشویش ہے ۔اقوام متحدہ کو اب قدم اٹھانا اور سخت پیغام دینا چاہیے۔ چینی سفیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے جمعے کے اجلاس کو ایک رکن نے بلاک کیا ۔اجلاس اب اتوار کی صبح بلایا گیا ہے ۔یہ پیر سے اب تک تیسرا اجلاس ہے۔