جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برطانوی عدالت کامعروف پاکستانی تاجر کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ منسٹر کی عدالت نے فراڈ، منی لانڈرنگ اور فتنہ پردازی کے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے ابراج کے بانی اور کاروباری شخصیت عارف نقوی کی تحویل کا حکم دیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی شائع خبر کے مطابق ان الزامات کی

مجموعی سزا 3 سو سال قید ہے۔ سینئر ڈسٹرکٹ جج ایما آربتھ نوٹ نے حکم دیا کہ پاکستانی تاجر کو امریکا کے حوالے کیا جائے اور امریکی جیل میں ان کی حفاظت اور حقوق کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا جیسا کہ حوالگی کی سماعت کے دوران نقوی کے وکیل نے دلیل دی تھی۔ جب فیصلہ سنایا گیا تو عارف نقوی نے کسی جذبات کا اظہار نہیں کیا۔عارف نقوی کے وکیل لندن ہائیکورٹ میں حوالگی کے خلاف اپیل کریں گے۔ جب وہ فیصلے سے پہلے اپنے وکیلوں کے ساتھ عدالت پہنچے تو میڈیا سے بات نہیں کی لیکن عدالت سے رخصت ہوتے وقت انہوں نے صحافیوں سے خوشگوار تبادلہ خیال کیا۔ عارف مسعود نقوی پر 16 مقدموں میں دھوکا دہی کا الزام ہے اور متعلقہ منی لانڈرنگ کا ارتکاب 2014 اور 2018 کے درمیان کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے انہیں “ایک ایسے مجرمانہ کاروباری رہنما کے طور پر بیان کیا ہے جس نے ابراج کو مصیبت میں ڈالا۔” جج نے قبول کیا کہ عارف نقوی کی ذہنی صحت سے متعلق مسائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…