اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی سلامتی کونسل کی 2 اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )بھارت کی تمام کوششیں ناکام، سلامتی کونسل کی 2 اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، کمیٹی رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل میں بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور اور ایٹمی عدم پھیلا

کی کمیٹیوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا۔لیکن ان کمیٹیوں کے رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی۔ بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی1267کی چیئرمین شپ نہیں مل سکی ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کی کمیٹی1540کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا۔ کمیٹی1267کا تعلق القاعدہ اور داعش پرپابندیوں کا اختیار رکھتی ہے۔ کمیٹی 1540 ایٹمی عدم پھیلا اور افغان امور سے متعلق ہے۔بھارت سلامتی کونسل کے15ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔ووٹ نہ دینے والے ممالک نے مقف اختیار کیا کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت نے چیئرمین شپ کے لیے سرتوڑ کوشش کی مگر اسے ناکامی ملی۔ پاکستان نے گزشتہ سال دونوں کمیٹیوں کو4بھارتی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔ یہ بھارتی شہری کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی حمایت کرتے تھے۔

پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا۔ کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاو سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں ہے۔ دریں اثنا بھارت افغان امور سے متعلق کمیٹی کا سربراہ بھی نہ بن سکا رکن ممالک کے مطابق بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں۔ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھارت کسی بھی کمیٹی کی چیئرمین شپ حاصل نہیں کرسکا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…