جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان اور بھارت کی حیرت انگیز پوزیشن،سپین پہلی پوزیشن حاصل کرکے بازی لے گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق پاکستان اس سال سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔اکنامک، آرٹس، ثقافت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعداد وشمار کے مطابق فہرست میں اسپین پہلی پوزیشن حاصل کرکے بازی لے گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر فرانس، تیسرے پر جرمنی، چوتھے پرجاپان، پانچویں پر امریکا، چھٹے نمبر پر برطانیہ، ساتویں پر آسٹریلیا، آٹھویں نمبر پر اٹلی، نویں پر کینیڈا اوردسویں نمبر پرسوئزرلینڈ سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دئیے گئے ہیں۔ورلڈ انڈیکس کی فہرست میں بھارت 34 ویں نمبر پر سیاحوں کے لیے بہترین ملک قراردیا گیا ہے تاہم افسوس کی بات ہے کہ 129 ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔ جب کہ سب سے آخر میں 129 ویں نمبر پر نائیجریا کو سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ورلڈ انڈیکس کی مرتب کردہ فہرست پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کے نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گندگی، ماحولیاتی آلودگی، کرپشن، بدعنوانی، ریپ اور سب سے زیادہ ناقص انفرا اسٹرکچرکے ساتھ کس طرح 34 ویں نمبر پر ہوسکتا ہے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…