بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ایران پرچھوٹے پیمانے پر بھی حملہ کیاگیا تو حملہ آور ملک کے ساتھ کیا کریں گے؟ایرانی فوج نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر کسی کو بھی جنگ کی اجازت نہیں دے گا اور یہاں تک کہ چھوٹے پیمانے پر حملہ کرنے والے کسی بھی جارح کو تباہ کردیں گے۔میجر جنرل حسین سلامی نے ایک عوامی اجمتاع میں اپنے سخت بیان میں مخالفین کو شکاری گدھ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا

رواں برس جون میں ایرانی ایئر ڈیفنس کی جانب سے امریکی ڈرون مارگرانے کے واقعے کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایران میں گرے ہوئے ڈرون کی باقیات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے ہر کسی کو ہم نشانہ بنائیں گے اور اس کی ذمہ داری بھی لیں گے اور ایران کے پاس فوج کی عملی صلاحیت موجود ہے۔کسی بھی ممکنہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمن کی جانب سے کسی قسم کی اسٹریٹجک غلطی دہرانے کے حوالے سے پریشان نہیں ہے اور کسی بھی قسم کی صورت حال کے لیے تیار ہیں۔میجرجنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن کبھی فوج کے استعمال کے حوالے سے بات کرتا ہے لیکن 40 سال قبل پیش آئے طبس واقعے کے بعد صرف ہم بولتے ہیں جہاں امریکا کی ڈیلٹا فورسز کو راکھ میں تبدیل کردیا گیا تھا۔پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر نے کہا کہ خیال رکھیں ایک مختصر جارحیت مختصر نہیں رہے گی کیونکہ ہم اس وقت تک جنگ جاری رکھیں گے جب جارحیت کرنے والے کو ناکام اور تباہ نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی حملہ آور کو محفوظ جگہ نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…