جے پور (آن لائن) کانگریس کے رہنما اور راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کچاریہ واس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے اقدا م کو اپنی ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے جے پور میں پارٹی کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں کشمیر کارڑ کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پرتاب سنگھ کاکہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت کے گزشتہ سو روزعوام کو کچھ نہیں دے سکے۔