بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا، مہنگائی بڑھنے کا سبب کیا ہے؟ملکی معیشت کو دوسرا بڑا مسئلہ کیا درپیش ہے؟ گورنر اسٹیٹ بینک کی کھری باتیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقرنے کہاہے کہ ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا ہے،، روپے کی قدر میں کمی کے بعد برآمدات میں بہتری ہونا شروع ہوئی ہے، ملک کی معیشت کو دوسرا بڑا مسئلہ مالیاتی خسارہ ہے، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائربھی تسلسل سے گرتے رہے۔ہفتہ کو آئی بی اے میں سیمینار سے خطاب کے دوران

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خساروں جیسے دو اہم مسائل کا سامنا رہا ہے، ماہانہ2ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہواتھا، 2014 سے 2017 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کو دوسرا بڑا مسئلہ مالیاتی خسارہ ہے، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائربھی تسلسل سے گرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی بڑھنے کا سبب بیرونی اور اندرونی وجوہات ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شرح مبادلہ اور شرح سود سے متعلق اقدامات اٹھائے گئے، شرح مبادلہ اقدامات کے تحت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی، ملکی قرض جی ڈی پی کا 80 فیصد ہوگیا ہے، روپے کی قدر میں کمی کے بعد برآمدات میں بہتری ہونا شروع ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 12 فیصد تھا جو اب بڑھ کر 27 فیصد تک پہنچ گیا ہے،اب ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل گھٹ کر نصف سے بھی کم ہوگیا ہے، مئی 2019 میں ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے طلب و رسد کے تابع رکھا گیا، اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے ضرورت کے تحت ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…