بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء ترمیمی بل کثرت رائے سے منظوری دیدی، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو کتنی سز ا اور جرمانہ کیا جائے گا؟

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء ترمیمی بل کثرت رائے سے منظوری دیدی،ترمیمی بل کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزائیں بڑھا دی جائیں گی، مشکوک لین دین میں ملوث افراد کو دس سال تک سزا مل سکے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔ ترمیمی بل کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزائیں بڑھا دی جائیں گی۔بل کے تحت مشکوک لین دین میں ملوث افراد کو دس سال تک سزا مل سکے گی۔ منی لانڈرنگ

میں ملوث افراد کو اب پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔منی لانڈرنگ اب قابل دست اندازی جرم ہوگا۔ منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کو تفتیشی افسر گرفتار کرکے اس کی گرفتاری کی وجوہات سے اگاہ کرے گا۔مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ مشکوک ٹرانزیکشننز کی تحقیقات کرے گا۔ بل کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون کو بین الاقوامی معیارات کے ساتھ منظم کیا جائے گا۔فارن ایکس چینج ریگولیشن ترمیمی بل 2019ء اور اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019ء، دونوں بل وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…