بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

حکومتِ پاکستان کی جانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کو مہاجر کارڈ جاری، اب تک کتنے لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہو چکے؟کتنے لاکھ افغان مہاجرین کے بنک اکاؤنٹ کھولے گئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومتِ پاکستان کی جانب سے 8 لاکھ 24 ہزار افغان مہاجرین کو مہاجر کارڈ دیے گئے ہیں۔یہ تفصیلات چیف کمشنر افغان مہاجرین سلیم خان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے بتائیں۔سلیم خان کا کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 20 سے 22 فیصد کارڈز ایسے ہیں جو تقسیم نہیں ہوتے کیونکہ کارڈز کی تقسیم کے دوران

ہی افغان مہاجرین جا چکے ہوتے ہیں۔افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور بنک اکاؤنٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 14 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ افغان مہاجرین کے بنک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کارڈز کی فراہمی کے لیے دیگر اداروں کی معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں کارڈز کی تیاری اور تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف کمشنر افغان مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین کے ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق پالیسی واضح نہیں، کوشش کریں گے کہ قانون کی حدود میں رہتے ہوئے افغان مہاجرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کا تعلیمی نصاب اپنا ہے، حکومت نے ان کے نصاب کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، ریاست کے خلاف تعلیمی نصاب پر حکومت کے تحفظات ہیں، ڈیورنڈ لائن، مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ان کے نصاب میں ابہام پایا جاتا ہے۔سلیم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ممالک سے تعلقات پر افغان تعلیمی نصاب میں منفی مواد تھا، اس نصاب پر بروقت مانیٹرنگ سے مواد کو قبضے میں لیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 بار مہاجر کارڈز تقسیم کی گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی کی جانب سے افغان مہاجرین کو لائسنسز کے اجراء کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…