ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

قصور میں سینکڑوں منی سینما گھر اور قحبہ خانے قائم،ہر تیسری گلی میں کمروں اور ہوٹلوں میں کیا ہورہاہے؟چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن)قصور میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ سانحہ چونیاں کے حوالے سے اہم ترین ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر قصور میں ہی ایسے واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق ایسے وااقعات کا اصل سبب وہاں موجود سینکٹروں سینما گھر،قحبہ خانے اور منشیات فروشی کے اڈے ہیں۔لاہور کے قریب ہونے کے باوجود

وہاں بچوں کے لیے کام کرنے والا کوئی ادارہ ہے نہ ہی کوئی این جی او اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔زینب قتل کیس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے وہاں کام کرنے حوالے سے فیصلہ ہوا تھا مگر اس پر عمل نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قصور میں بڑھتے ہوئے واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف افراد سے ملاقاتیں کی گئیں اور پوچھ گچھ کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ قصور میں پر تیسری گلی میں چائے کے ہوٹل، گھروں کے کمرے اور دکانیں منی سینما گھر بنے ہوئے ہیں۔بچوں اور بڑوں کو اخلاق سے گری ہوئی فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔وہیں ایسی ناساز حرکتیں بھی ہوتی ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔گھروں سے مردو خواتین منشیات فروخت کرتے ہیں۔ٹرانسپورٹ اڈوں اور معروف بازاروں کے اطراف قحبہ خانے ہیں۔ویڈیو گیمز اور سنوکر کلبز کی آڑ میں گھناؤنی حرکات ہوتی ہیں،،بچوں سے زیادتی کے ہونے والے واقعات کا صرف 5 فیصد رپورٹ ہوتا ہے۔اس کھیل میں کئی گروہ شامل ہیں۔شکایت کی جائے تو سیاسی مداخلت اور پولیس کا حصہ ملزم کو بچا لیتاہے۔پولیس کی مرضی کے بغیر قصور میں منی سینما گھر چل سکتے ہیں نہ پورن فلمیں بن سکتی ہیں۔پولیس اور سوال خفیہ ادارے جانتے ہوئے بھی کچھ رپورٹ نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…