اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زر داری نے اختر مینگل سے مکالمہ کیا کہ بے شک اپنے چھ نکات کی تکمیل کے حوالے سے آپ پی ٹی آئی
کے ساتھ رہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پراڈکشن آرڈرز پر ہمارا ساتھ دیں۔ سر دار اختر مینگل نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پراڈکشن آرڈرز کے حوالے سے نکتے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق پراڈکشن آرڈرز کے اجراء کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل پر غور، پی ٹی آئی کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔