بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

مہنگی ترین شادی، مہر کی رقم جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (این ین آئی) عراق میں ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔بغداد کے الکرخ علاقے میں عدالت نے ایک ایسے نکاح نامے کی دستاویز جاری کی ہے جس میں مہر کی رقم آٹھ ارب عراقی دینار (80لاکھ ڈالر یا

تقریباً ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) مقرر ہے۔ نکاح نامے کے مطابق دلہن مطلقہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ دولہا کی طرف سے یہ بھی اقرار نامہ جمع کرایا گیا ہے کہ وہ مطلقہ دلہن کے دو بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کا بھی ذمہ دار ہو گا۔ حق مہر کی 8 ارب دینار میں سے 3 ارب پیشگی ادا کردیئے گئے جبکہ 5 ارب دینار مہر موجل کے طور پر طے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دلہن جب بھی 5 ارب دینار طلب کرے گی شوہر کو یہ رقم ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر مہنگی ترین شادی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ آٹھ ارب دینار مہر کی خبر پر ہر کوئی حیران ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ مہر سے سماج میں مسائل پیدا ہوں گے۔ صارفین سوال کررہے ہیں کہ آخر اتنی بھاری مہر کی کیا ضرورت پڑ گئی۔ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتنی زیادہ مہر کا رواج عراق میں معمر کنواریوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔ واضح رہے کہ عرب دنیا میں عراق معمر کنواریوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبرپر ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…